بی جے پی پر انتخابات میں دھاندلی کا الزام
اکھلیش یادو نے کہا ہے کہ بی جے پی انتخابات میں دھاندلی کر کے اقتدار پر قبضہ برقرار رکھنا چاہتی ہے۔
سحرنیوز/ہندوستان: سماج وادی پارٹی کے صدر اکھلیش یادو نے منگل کو پارٹی کے ریاستی ہیڈکوارٹر پر آئے کارکنوں سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ بی جے پی انتخابات میں دھاندلی کر کے اقتدار پر قبضہ برقرار رکھنا چاہتی ہے۔
انہوں نے دعوی کیا کہ بی جے پی نے آئینی اداروں کو نقصان پہنچایا ہے اور ان کا ایجنڈا صرف طاقت کا غلط استعمال ہے۔ اسمبلی انتخابات میں بی جے پی نے سماج وادی پارٹی کے حامیوں کے ووٹ کم کرنے کی سازش کی۔
اکھلیش یادو نے کہا کہ بی جے پی کسان مخالف ہے۔ تین کالے زرعی قوانین کے خلاف تحریک میں 800 کسان ہلاک ہوئے۔
بی جے پی حکومت میں مہنگائی اور بے روزگاری اپنے عروج پر ہے۔ بی جے پی حکومت نے مہنگائی، بے روزگاری کو کم کرنے اور غربت ختم کرنے کے لیے کوئی کام نہیں کیا۔ کسانوں کی گندم لوٹ لی گئی۔ کسانوں کو گندم کی لاگت کے برابر بھی قیمت نہیں ملی۔
انہوں نے کہا کہ بی جے پی کے دور حکومت میں افراتفری پھیلی ہوئی ہے۔ امن و امان تباہ ہو چکا ہے۔ تعلیم اور صحت کی خدمات تباہ حال ہیں۔ اس حکومت سے انصاف کی کوئی امید نہیں۔