Sep ۳۰, ۲۰۲۳ ۱۳:۴۵ Asia/Tehran
  • کشمیر: 2عسکریت پسند جاں بحق

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں فوج اورعسکریت پسندوں کے مابین گولیوں کا تبادلہ ہوا ہے۔

سحر نیوز/ ہندوستان: ہندوستان کی فوج نے دعوی کیا ہے کہ اس نے جموں و کشمیر کے کپواڑہ ضلع میں دراندازی کی ایک بڑی کوشش کو ناکام بنا دیا ہے۔ فوج کے ساتھ تصادم میں 2 عسکریت پسند مارے گئے۔

ذرائع کے مطابق لائن آف کنٹرول کے قریب کپواڑہ ضلع کے ماچھل سیکٹر میں فوج نے دراندازی کی کوشش کرنے والے دو دہشت گردوں کو مار گرایا ہے۔ علاقے میں فوج کا آپریشن اب بھی جاری ہے۔

ٹیگس