Oct ۰۴, ۲۰۲۳ ۱۶:۲۶ Asia/Tehran
  • ہندوستان: جموں وکشمیرکو دو حصوں میں منقسم کرنے کے فیصلے کے بعد کرگل میں انتخابات

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں لداخ خود مختار پہاڑی ترقیاتی کونسل – کرگل کے انتخابات کے لئے ووٹنگ آج بدھ کوصبح 8 بجے شروع ہوئی اس دوران کوئی ناخوشگوار واقعہ رونما نہیں ہوا۔

سحر نیوز/ ہندوستان: ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر میں 9 اگست 2019 کو دفعہ 370 کی تنسیخ اور جموں وکشمیر کو دو حصوں میں منقسم کرنے کے فیصلے کے بعد یہ کرگل میں ہونے والے پہلے انتخابات ہیں ۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ رائے دہندگان کو صبح سے ہی اپنے اپنے پولنگ بوتھوں پر قطاروں میں کھڑے دیکھا گیا۔ان انتخابات میں کل 85 امیدوار میدان میں ہیں جن میں سے 22 کانگریس، 17 نینشل کانفرنس، 17 بی جے پی اور 4 عام آدمی پارٹی کی نمائندگی کر رہے ہیں جبکہ 24 آزاد امید وار قسمت آزمائی کر رہے ہیں۔

الیکشن حکام کے مطابق 95 ہزار سے زائد رائے دہندگان جن میں سے 46 ہزار 762 خواتین ہیں، جو بدھ کو ہونے والے انتخابات میں حق رائے دہی کا استعمال کرنے کی اہل رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ووٹنگ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے کی جا رہی ہے جن کا کونسل انتخابات میں پہلی بار استعمال کیا جا رہا ہے۔

ٹیگس