Oct ۲۹, ۲۰۲۳ ۱۸:۴۷ Asia/Tehran
  • ہندوستان: کیرالہ میں ہونے والے پے در پے دھماکوں کے سلسلے میں ایک شخص کی خود سپردگی

ہندوستان کی جنوبی ریاست کیرالہ میں آج ہونے والے پے درپے دھماکوں کے سلسلے میں ریاست کے ہی ایک شخص نے پولیس کے سامنے خود سپردگی کی ہے۔

سحر نیوز/ ہندوستان: کیرالہ کے علاقے ایرناکولم میں واقع ایک عیسائی مرکز میں آج اتوار کی صبح پے در پے تین دھماکے ہوئے تھے۔ ان دھماکوں میں ایک شخص ہلاک اور 36 دیگر زخمی ہوگئے تھے۔

ہندوستانی میڈیا رپورٹوں کے مطابق دوپہر کے بعد ڈومینک مارٹن نام کا ایک شخص تریشور کے کوڈکارا تھانے پہنچا اورپولیس کے سامنے اس نے خودسپردگی کردی۔ شخص نےدعویٰ کیا کہ وہ صبح ایرناکولم میں ہونے والے سلسلہ وار دھماکوں کا ذمہ دار ہے۔ پولیس اس شخص کے دعوے کی تحقیق کر رہی ہے۔

دریں اثنا، تازہ اطلاع کے مطابق کیرالہ کی وزیر صحت وینا جارج نے کہا ہے کہ ایرناکولم میں ہوئے دھماکوں میں 52 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ 52 افراد الگ الگ ہسپتالوں میں داخل کئے گئے ہیں۔ ریاست کی وزیر صحت نے کہا کہ زخمیوں میں 6 کی حالت نازک ہے۔

 

ٹیگس