حزب اللہ اور صیہونی فوج کے درمیان گھمسان کی جنگ
حزب اللہ لبنان نے مقبوضہ فلسطین کے شمالی علاقوں میں صیہونیوں کے متعدد فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے، اور صیہونی فوجیوں نے بھی جنوبی لبنان کے علاقوں پر بمباری کی ہے-
سحر نیوز/ عالم اسلام: لبنان کی اسلامی مزاحمتی فورسز نے لبنان اور مقبوضہ فلسطین کی سرحد پر واقع دوفیف نامی فوجی اڈے کے اطراف پر گولہ باری کی ہے۔
صیہونی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ لبنان نے ایک اینٹی ٹینک میزائل کے ذریعے ادمیت علاقے کو نشانہ بنایا ہے۔
دوسری جانب صیہونی حکومت نے جنوبی لبنان کے مختلف علاقوں پر ہوائی اور توپخانے کے حملے کئے ہيں ۔ ابھی ان میں ہونے والے جانی اور مالی نقصانات کےبارے میں کوئی رپورٹ موصول نہیں ہوئی ہے-
حزب اللہ لبنان نے غزہ میں صیہونی حکومت کے ہولناک جرائم کے بعد گذشتہ دنوں کے دوران ، غاصب صیہونی حکومت کے ٹھکانوں پر حملے کئے ہیں جس کے نتیجے میں صیہونی بستیوں میں خوف و ہراس کا ماحول پایا جاتا ہے- اب تک دسیوں ہزار صیہونی، استقامتی محاذ کے حملوں کے خوف سے لبنان کے سرحدی علاقے چھوڑ کر فرار کرگئے ہیں۔