ہندوستان: سرنگ میں پھنسے مزدوروں کو نکالنے کے لئے ریسکیو آپریشن جاری
ہندوستان کی ریاست اتراکھنڈ کے شہر اترکاشی کی سرنگ میں پھنسے مزدوروں کو نکالنے کے لئے ریسکیو آپریشن ایک بار پھر شروع ہوگیا ہے۔
سحر نیوز/ ہندوستان: تازہ اطلاعات کے مطابق اترکاشی میں پہاڑ کے اوپر ورٹیکل ڈریلنگ مشین نے اپنا کام شروع کردیا ہے اور اب اس کام کے لئے فوج کو طلب کرلیا گیا ہے۔ سرنگ میں پھنسے اکتالیس مزدوروں کو نکالنے کے لئے پچھلے دوہفتے سے ریسکیو آپریشن جاری ہے لیکن ابھی تک مزدوروں کو باہر نہيں نکالا جاسکا ہے - مزدوروں کو باہر نکالنے کے لئے ایک کے بعد ایک دشواری پیدا ہوتی جارہی ہے ۔
ریسکیو آپریشن سے وابستہ عہدیداروں کا کہنا ہے کہ دو سو ایم ایم سائز میں نوے میٹر کھدائی کا پلان تیار کیا گیا ہے اس کے علاوہ سرنگ کے اندر انبریلا کی حفاظت کا کام چل رہا ہے - پچھلے پندرہ روز سے مزدوروں کو سرنگ سے باہر نکالنے میں ریسکیو ٹیمیں ناکام رہيں جس کے نتیجے میں مزدوروں کے اہل خانہ میں تشویش بڑھتی جارہی ہے۔
مزدوروں کو کھانے پینے کی اشیا پائپ کے ذریعے بھیجی جارہی ہے جبکہ انتظامیہ مزدروں کے لئے موبائل فون بھی ان تک پہنچا رہی ہے تاکہ سرنگ میں پھنسے مزدور اپنے اہل خانہ سے فون پر بات کرسکیں۔