ہندوستان: بی ایس پی کی سربراہ مایاوتی نے اپنے جانشین کا اعلان کردیا
Dec ۱۰, ۲۰۲۳ ۲۱:۰۹ Asia/Tehran
ہندوستان کی ایک اہم پارٹی بی ایس پی کی سربراہ اور ریاست اترپردیش کی سابق وزیر اعلیٰ مایاوتی نے اپنے سیاسی جانشین کے طور پر اپنے بھتیجے کو متعارف کرادیا ہے۔
سحر نیوز/ ہندوستان: لکھنؤ سے موصولہ رپورٹ کے مطابق بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کی سربراہ ریاست اترپردیش کی سابق وزیر اعلیٰ مایاوتی نے اپنے بھتیجے آکاش آنند کو اپنا سیاسی جانشین قرار دے دیا ہے۔
آکاش آنند سنہ 2019 میں مایاوتی کی لوک سبھا مہم کے دوران ایک نمایاں چہرہ تھے۔ مایاوتی نے آج پارٹی کی ایک اہم میٹنگ میں اعلان کیا کہ آکاش آنند ان کے جانشین ہوں گے۔
آکاش آنند اس وقت بی ایس پی کے نیشنل کوآرڈینیٹر ہیں۔ ان کا سیاسی سفر سنہ 2017 میں اس وقت شروع ہوا تھا جب مایاوتی نے ایک عظیم الشان جلسہ عام میں آکاش آنند کو متعارف کرایا تھا۔ آکاش نے بزنس ایڈمنسٹریشن (ایم بی اے) میں ماسٹر ڈگری حاصل کی ہے۔