Jan ۱۴, ۲۰۲۴ ۱۵:۱۴ Asia/Tehran
  • ہندوستان: کانگریس پارٹی کی بھارت جوڑو نیائے یاترا

ریاست منی پور کے تاریخی علاقے کھونگجوم سے شروع ہونے والی یاترا کی قیادت کانگریسی رہنما راہل گاندھی کررہے ہیں۔

سحرنیوز/ ہندوستان: کانگریس پارٹی کی دوسری بھارت جوڑو یاترا کا نام ، بھارت جوڑو نیائے یاترا رکھا ہے۔ ریاست منی پور کے تاریخی علاقے کھونگجوم سے شروع ہونے والی یاترا کی قیادت کانگریسی رہنما راہل گاندھی کررہے ہیں۔

اس سے پہلے کانگریس پارٹی نے منی پور کے علاقے ہپتا کانگجی سے شروع کرنے کی اجازت مانگی تھی لیکن منی پور کی حکومت اس کی اجازت نہيں دی ۔

یاد رہے کہ منی پور میں بی جے پی کی حکومت ہے ۔ ضلع تھوبل کی انتظامیہ نے بھارت جوڑو نیائے یاترا کی افتتاحی تقریب میں صرف تین ہزار افراد کی شرکت کی اجازت دی ہے۔

کانگریس پارٹی کی کمونیکیشن سیل کے انچارج  رام رمیش نے ایک پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ یاترا، آمریت، پولرائزیشن ، معاشی عدم استحکام اور جمہوریت کو لاحق خطرات کے خلاف نکالی جارہی ہے ۔ انھوں نے بتایا کہ یاترا کے قائد راہل گاندھی یاترا کے دوران ہر روز ایک اجتماع سے خطاب کریں گے۔

ٹیگس