Jan ۲۷, ۲۰۲۴ ۲۰:۴۳ Asia/Tehran
  • ہندوستان: بہار میں سیاسی ہلچل تیز، نتیش کمار کے ایک بار پھر اتحادی خیمہ بدلنے کی قیاس آرائیاں

ہندوستان کی ریاست بہار میں سیاسی ہلچل تیز ہونے اور وزیر اعلیٰ نتیش کمار کے ایک بار پھر اتحادی خیمہ بدلنے کی قیاس آرائیوں کی خبریں آ رہی ہیں۔

سحر نیوز/ ہندوستان: ہندوستان کی ریاست بہار کی سیاست میں اچانک ہلچل تیز ہوگئی ہے اور ریاست کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار کے بارے میں قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں کہ وہ کبھی بھی اپنا اتحادی خیمہ بدلنے کا اعلان کر سکتے ہیں۔ میڈیا میں گردش کر رہیں خبروں کے مطابق نتیش کمار کل اتوار کو گرینڈ الائنس سے علیحدگی اور اپنے پرانے اتحاد این ڈی اے میں واپسی کا اعلان کر سکتے ہیں۔

اگر نتیش کمار کے خیمہ بدلنے کی خبریں صحیح ثابت ہوتی ہیں تو صرف نتیش کمار کا خیمہ بدلے گا، کرسی نہیں۔ اطلاعات کے مطابق ریاست کے وزیر اعلیٰ کی کرسی پر وہی براجمان رہیں گے لیکن این ڈی اے کی حکومت کے سربراہ کی حیثیت سے۔

میڈیا رپورٹوں کے مطابق بہار میں سیاسی ہلچل کے درمیان کئی اضلاع کے ڈی ایم بھی بدلے گئے ہیں جن میں دارالحکومت پٹنہ کے ڈی ایم بھی شامل ہیں۔

 

ٹیگس