Feb ۰۸, ۲۰۲۴ ۲۰:۲۰ Asia/Tehran
  • ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے دو اضلاع میں دفعہ 144، موبائل اور انٹرنیٹ خدمات بھی بند، وجہ کیا ہے؟

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے دو اضلاع راجوری اور پونچھ میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے اور موبائل اور انٹرنیٹ سروس بھی بند کردی گئی ہے۔

سحرنیوز/ ہندوستان: میڈیا رپورٹوں کے مطابق ہندوستان کے زیر انتظام جموں و کشمیر میں پہاڑی برادری کو پارلیمنٹ کی طرف سے ایس ٹی یعنی شیڈول ٹرائب (درج فہرست قبائل) کا درجہ دیئے جانے کی منظوری کے بعد حکام نے احتیاطی قدم اٹھاتے ہوئے راجوری اور پونچھ اضلاع میں دفعہ 144 نافذ کرنے کے ساتھ ساتھ موبائل اور انٹرنیٹ خدمات بھی بند کر دی ہیں۔ دو دن پہلے ہی پارلیمنٹ نے جموں و کشمیر ایس ٹی سے متعلق ایک بل پاس کیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق اب تک گجر/بکروال برادری کو ایس ٹی کا درجہ حاصل تھا اور اس برادری کے افراد کے لئے سرکاری ملازمتوں میں 9 فیصد ریزرویشن تھا۔ گجر/بکروال برادری نے پہاڑی برادری کو ایس ٹی کا درجہ دینے کی مخالفت کرتے ہوئے یہ دعویٰ کیا ہے کہ اس سے گجر/بکروال برادری کو دیا جانے والا ریزرویشن کم ہو جائے گا۔

گجر برادری کافی عرصے سے اس بل کی مخالفت کر رہی تھی۔ اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کہ وہ کسی بھی قسم کی قابل اعتراض پوسٹ نہ کریں اور امن و امان کا کوئی مسئلہ پیدا نہ ہو، انتظامیہ نے موبائل اور انٹرنیٹ خدمات بند کر دی ہیں۔

 

 

 

 

 

ٹیگس