Mar ۱۰, ۲۰۲۴ ۱۷:۴۲ Asia/Tehran
  • الیکشن کمشنر کے استعفے پر کانگریس کی تشویش

ہندوستان میں کانگریس نے لوک سبھا انتخابات کے اعلان سے چند دن قبل الیکشن کمشنر ارون گوئل کے استعفیٰ پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔

سحرنیوز/ہندوستان: میڈیا ذرائع کے مطابق سوشل میڈیا ایکس پر ایک پوسٹ میں کانگریس کے صدر کھڑگے نے کہا کہ لوک سبھا انتخابات کا اعلان ہونے والا ہے اور ہندوستان میں صرف ایک الیکشن کمشنر بچا ہے۔ انہوں نے کہا جیسا کہ انہوں نے پہلے کہا ہے، اگر ہم نے اپنے آزاد اداروں کی تباہی کو نہیں روکا تو ہماری جمہوریت آمریت کے قبضے میں آجائے گی۔ انہوں نے کہا ای سی آئی اب بکھرنے والے آخری آئینی اداروں میں سے ایک ہو گا۔ یہ الزام لگاتے ہوئے کہ الیکشن کمشنروں کے انتخاب کے نئے عمل نے حکمراں جماعت کو تمام اختیارات دے دیے ہیں. مسٹر کھڑگے نے اپنی پوسٹ کے ذریعے وزیر اعظم سے سوال کیا کہ تئیس دسمبر کو میعاد پوری ہونے کے بعد بھی نئے الیکشن کمشنر کی تقرری کیوں نہیں کی گئی؟ مسٹر کھڑگے نے کہا کہ مودی حکومت کو ان سوالات کا جواب اور مناسب وضاحت دینی چاہیے۔

ٹیگس