Mar ۱۸, ۲۰۲۴ ۱۴:۵۹ Asia/Tehran
  • اسٹیٹ بینک آف انڈیا انتخابی بانڈز کی تمام تفصیلات بتائے: ہندوستانی سپریم کورٹ

ہندوستانی سپریم کورٹ نے انتخابی بانڈز کے تعلق سے اسٹیٹ بینک آف انڈیا کو تمام تفصیلات بتانے کی ہدایت کی ہے۔

سحر نیوز/ ہندوستان: نئی دہلی سے موصولہ رپورٹ کے مطابق ہندوستانی سپریم کورٹ  کے چیف جسٹس چندر چوڑ کی سربراہی میں ہندوستانی سپریم کورٹ کے پانچ رکنی آئینی بنچ نے اپنے پندرہ مارچ کے فیصلے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس میں شک نہیں کہ الیکٹورل بانڈز غیر آئينی ہیں۔

ہندوستانی سپریم کورٹ کے پانچ رکنی آئينی بنچ نے کہا کہ اسٹیٹ بینک کو الفانیومرک نمبر سمیت الیکٹورل بانڈز کی سبھی تفصیلات بتانی ہوں گی۔

ہندوستان کی عدالت عظمی نے اسٹیٹ بینک آف انڈیا کے چیئرمین اور مینیجنگ ڈائریکٹر کو حکم دیا ہے کہ جمعرات تک یہ حلف نامہ جمع کرائيں کہ انھوں نے انتخابی بانڈز سے متعلق سبھی تفصیلات ظاہر کردی ہیں۔ عدالت نے کہا کہ ایس بی آئی کو الیکٹورل بانڈز کی خریداری اور رسیدوں کے سلسلے میں سبھی تفصیلات فراہم کرنی ہوں گی۔

ٹیگس