Apr ۰۲, ۲۰۲۴ ۱۳:۵۲ Asia/Tehran
  • ہندوستان کی عام آدمی پارٹی کے لئے اچھی خبر

ہندوستان کی عام آدمی پارٹی کے لئے راحت کی بڑی خبر یہ آئی ہے کہ پارٹی کے رہنما اور ممبرپارلیمنٹ سنجے سنگھ کو سپریم کورٹ نے ضمانت دے دی ہے۔

سحر نیوز/ ہندوستان: ہندوستانی میڈيا کے مطابق سپریم کورٹ نے آبکاری پالیسی سے مربوط منی لانڈرنگ کیس میں چھے مہینے سے جیل میں بند سنجے سنگھ کو ضمانت دے دی ہے وہ اب سیاسی سرگرمیاں انجام دے سکیں گے۔

سنجے سنگھ کو ایک ایسے وقت سپریم کورٹ نے ضمانت دی ہے جب عام آدمی پارٹی کے بڑے بڑے لیڈر خاص طور پردہلی کے وزیراعلی کیجریوال بھی آبکاری پالیسی میں بدعنوانی کے معاملے میں جیل پہنچ گئے ہیں۔

کیجریوال کو اکیس مارچ کو ای ڈی نے گرفتار کیا تھا اس سے پہلے دہلی ہائی کورٹ نے سنجے سنگھ کی ضمانت کی درخواست خارج کردی تھی ۔عام آدمی پارٹی نے اپنے لیڈروں کی گرفتاری کو بی جے پی کی سازش قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ مرکزی حکومت اور بی جے پی عام آدمی پارٹی کو کچل دینا چاہتی ہے۔

ٹیگس