دہلی کے وزیر اعلی کی گرفتاری کے خلاف مظاہرہ اور بھوک ہڑتال
دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کی گرفتاری کے خلاف ہندوستان میں مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔
سحر نیوز/ ہندوستان: موصولہ خبروں کے مطابق عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر اروند کیجریوال کی گرفتاری کے خلاف عام آدمی پارٹی کے رہنماؤں اور کارکنوں نے آج پنجاب میں ایک روزہ بھوک ہڑتال کی ہے۔
عام آدمی پارٹی کے کارکنان اور رہنما پنجاب بھر میں ضلعی ہیڈ کوارٹر کے نزدیک بھوک ہڑتال کر رہے ہیں ۔ رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ ریاست پنجاب کے عام آدمی پارٹی کے اراکین اسمبلی نے بھی ایک دن کی علامتی بھوک ہڑتال کی ہے جس میں ریاست کے وزیر اعلیٰ بھگونت سنگھ مان سنگھ نے بھی شرکت کی ہے۔
واضح رہے کہ اکتیس مارچ کو دہلی کے وزیر اعلی کیجریوال کی گرفتاری کے خلاف دہلی کے تاریخی رام لیلا میدان میں گزشتہ اتوار کو، انڈیا اتحاد کی جانب سے بھی مہا ریلی کا اہتمام کیا گیا تھا۔
یاد رہے کہ دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کو ہندوستان کے انفورسٹمنٹ ڈائریکٹوریٹ ای ڈی نے منی لانڈرنگ کے الزام گرفتار کیا تھا جنہیں دہلی کی خصوصی عدالت نے پندرہ اپریل تک کے لئے جیل بھیج دیا ہے۔ اروند کیجریوال کی گرفتاری کے بعد پورے ملک میں بی جے پی حکومت کے خلاف مظاہرے شروع ہوگئے تھے۔