Apr ۲۳, ۲۰۲۴ ۱۰:۲۲ Asia/Tehran
  • صدر ابراہیم رئیسی اور پاکستانی سینٹ کے چیرمین کی ملاقات

اسلامی جمہوریہ کے صدر سید ابراہیم رئیسی نے پاکستانی سینٹ کے سربراہ یوسف رضا گیلانی سے ملاقات ميں کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور پاکستان کے درمیان تعلقات کو فروغ دینے میں کوئی رکاوٹ نہیں ہے

سحرنیوز/ پاکستان: پاکستانی سینٹ کے سربراہ یوسف رضا گیلانی نے اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی کی رہائش گاہ پر پہنچ کر ان سے ملاقات کی ۔ اس ملاقات میں صدرمملکت نے کہا کہ ہم باہمی مفادات کو باہمی تعلقات و تعاون کو فروغ دینے کی بنیاد سمجھتے ہيں اور اگر ایران پاکستان تعلقات سے کسی کو پریشانی ہے تو ہم اسے اہمیت نہيں دیتے۔ صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان کے عوام کے تئيں ایرانی عوام کے جذبات پڑوسی سے بڑھ کر ہیں اور اس کی بنیاد دونوں ملکوں کے مشترکہ دینی و ثقافتی رشتے ہيں ۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان اتحاد اور گہرے تعاون کے کچھ دشمن بھی ہیں جو نہيں چاہتے کہ ہم ایک دوسرے کے لئے اپنی صلاحیتوں سےاستفادہ کریں لہذا وہ ہمارے درمیان تفرقہ پیدا کرنے کی کوشش کررہے ہيں -

صدرمملکت نے کہا کہ دشمن انسانی حقوق سمیت مختلف بہانوں سے ایرانوفوبیا اور اسلاموفوبیا پھیلا رہا ہے لیکن آج غزہ کے حالات و واقعات نے امریکہ اور مغرب کے چہرے سے نقاب ہٹا دی اور دنیا کو ان کا حقیقی چہرا دکھا دیا ہے- اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ ایران پاکستان کے درمیان تعلقات کی راہ میں کوئی رکاوٹ نہیں ہے کہا کہ ہم باہمی مفادات کو اپنے باہمی تعلقات و تعاون کو فروغ دینے کی بنیاد سمجھتے ہيں اور اگر ایران پاکستان تعلقات سے کسی کو پریشانی ہے تو ہم اسے اہمیت نہيں دیتے۔

اس ملاقات میں پاکستانی سینٹ کے اسپیکر یوسف رضا گیلانی نے پاکستان کا دورہ کرنے پر صدر سید ابراہیم رئیسی کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ یہ دورہ دونوں ملکوں کے تعلقات میں استحکام کا باعث بنے گایوسف رضا گیلانی نے کہا کہ ایران پہلا ملک تھا جس نے پاکستان کو تسلیم کیا اور اس وقت دونوں ملک مسئلہ فلسطین سمیت تمام علاقائی و بین الاقوامی میدانوں میں مشترکہ موقف رکھتے ہيں-

ٹیگس