ہندوستان: انتخابات کے چوتھے مرحلے کی ووٹنگ کے لئے 15 ہزار سے زائد پولنگ مراکز حساس
May ۱۰, ۲۰۲۴ ۱۶:۰۱ Asia/Tehran
ہندوستان میں عام انتخابات کی مہم کے دوران اس ملک کے الیکشن کمیشن نے چوتھے مرحلے کی ووٹنگ کے لئے پندرہ ہزار پانچ سو سات پولنگ مراکز کو حساس قرار دے دیا ہے۔
سحر نیوز/ ہندوستان: ہندوستان کے الیکشن کمیشن کے ایک عہدیدار نے ایک بیان میں مغربی بنگال کی آٹھ لوک سبھا نشستوں پر ہونے والے چوتھے مرحلے کے پندرہ ہزار پانچ سو سات پولنگ مراکز کے حساس ہونےکی اطلاع دی۔
الیکشن کمیشن کے عہدیدار نے کہا کہ پولنگ اسٹیشنوں کی حساسیت کو مدنظر رکھتے ہوئے الیکشن کمیشن نے چوتھے مرحلے کی ووٹنگ کے دوران مرکزی فورسز کی پانچ سو اناسی کمپنیاں تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ تیس ہزار سے زیادہ ریاستی پولیس اہلکار بھی تعینات کیے جائیں گے۔