May ۱۲, ۲۰۲۴ ۱۱:۱۷ Asia/Tehran
  • ہم پی ایم مودی کے ساتھ کسی بھی مسئلہ پر عوامی بحث کے لئے تیار ہیں : راہل گاندھی

کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ عوامی مباحثے کی دعوت کو جمہوریت کے لیے ایک مثبت پہل قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح کی بحث سے متعلقہ پارٹی کے نقطہ نظر کو سمجھنے اور آپشن کا انتخاب کرنے میں مدد ملے گی۔

سحرنیوز/ ہندوستان:  کانگریس رہنما راہل گاندھی نے کہا ہے کہ وہ پی ایم مودی کے ساتھ کسی بھی مسئلہ پر عوامی بحث کے لئے تیار ہیں اور اگر ایسا ہوتا ہے تو وہ خود یا کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے اس میں حصہ لیں گے۔ راہل گاندھی نے کہاکہ ایک صحت مند جمہوریت کے لیے بڑی پارٹیوں کے لیے ایک پلیٹ فارم سے ملک کے سامنے اپنا وژن پیش کرنا ایک مثبت پہل ہوگی۔ کانگریس اس پہل کا خیرمقدم کرتی ہے اور بحث کی دعوت قبول کرتی ہے۔ ملک کو وزیر اعظم سے بھی اس بات چیت میں شرکت کی توقع ہے-

اس سلسلے میں سابق جج مدن بی لوکر، سابق جج اجیت پی شاہ اور صحافی این رام کی طرف سے موصول ہونے والی دعوت کا جواب دیتے ہوئے راہل گاندھی نے کہا کہ کانگریس بحث کے لیے تیار ہے۔ انہوں نے خط کے جواب میں لکھاکہ 'میں نے مسٹر کھڑگے جی سے آپ کی دعوت پر بات کی ہے۔ ہم اس بات سے اتفاق کرتے ہیں کہ اس طرح کی بحث سے ہمارے نقطہ نظر کو سمجھنے اور انتخاب کرنے میں مدد ملے گی۔ کانگریس لیڈر نے درخواست کی ہے کہ بحث کے لئے مقررہ جگہ اور وقت کے بارے میں آگاہ کیا جائے تاکہ اس میں حصہ لینے کی تیاری کی جاسکے۔

ٹیگس