May ۱۷, ۲۰۲۴ ۱۶:۴۲ Asia/Tehran
  • ممبئی کے ایک کالج میں حجاب پر پابندی پر احتجاج

ممبئی کے ایک کالج میں باپردہ مسلم طالبات کے داخلے پر پابندی پر مسلم طالبات اور مسلمانوں کے درمیان شدید برہمی پائي جاتی ہے۔

سحرنیوز/ہندوستان: ممبئی کے چمبور علاقے میں واقع این جی اچاریہ کالج، ایک بار پھر سرخیوں میں ہے۔ کالج کی جانب سے مسلم لڑکیوں کے برقعہ، حجاب اور نقاب پہنے پر پابندی لگاتے ہوئے اس لباس کو غیر مہذب کہا گیا ہے جس پر مسلم طالبات نے شدید احتجاج کیا ہے۔
کالج کے اس حکم کے بعد سے مسلمانوں میں بےچینی اور ناراضگی پائی جاتی ہے۔ہندوستانی میڈیا کے مطابق ممبئی کے چمبور علاقے میں واقع این جی اچاریہ کالج میں نئے تعلیمی سال کے لیے مسلم لڑکیوں کو کالج وہاٹس اپ گروپ میں میسج کے ذریعے کہا گیا کہ وہ مہذب لباس پہن کر کالج آئیں اور حجاب، نقاب و برقعہ پہن کر نہ آئيں اس حکم کے بعد کالج کی مسلم طالبات نے سخت احتجاج کرنا شروع کردیا۔
مسلم لڑکیوں نے کالج کے گیٹ کے سامنے، کالج انتظامیہ کے اس حکم کے خلاف نعرے لگائے اور اسے واپس لینے کا مطالبہ کیا۔ اس سے مسلمانوں اور سیاسی لیڈروں میں بھی ناراضگی پیدا ہوئی ہے۔
واضح رہے کہ ایک سال قبل بھی اسی کالج کے ذریعے اسی طرح کا حکم دیا گیا تھا جس سے مسلمانوں میں شدید ناراضگی پھیل گئی تھی۔

ٹیگس