لوک سبھا کے منتخب اراکین کی فہرست صدر ہند کے حوالے (ویڈیو)
ہندوستان کے الیکشن کمیشن نے اٹھارہویں لوک سبھا کے لیے منتخب اراکین کی فہرست صدر جمہوریہ دروپدی مرمو کو سونپی۔
سحرنیوز/ہندوستان: ہندوستانی میڈیا کے مطابق جمعرات کی شام چیف الیکشن کمشنر اپنے دو ای کمشنرز کے ساتھ مل کر ایوارن صدر راشٹریہ پتی بھون گئے اور وہاں انہوں نے صدر مملکت دروپدی مرمو سے ملاقات کی جس کے دوران حالیہ لوک سبھا انتخابات میں منتخب ہونے والے اراکین کی فہرست انہیں سونپ دی گئی۔ اس کے ساتھ ہی سولہ مارچ کو لوک سبھا انتخاب کے نتائج کا اعلان ہو جانے کے بعد ملک میں نافذ مثالی ضابطہ اخلاق بھی ختم ہو گیا۔صدر سکریٹریٹ کے مطابق عوامی نمائندہ ایکٹ انیس و اکیاون کی دفعہ تہتر کے ضمن میں ہندوستان کے الیکشن کمیشن کے ذریعہ جاری نوٹیفکیشن کی ایک کاپی صدر کو سونپی گئی۔
اس موقع پر ہندوستان کی صدر نے گزشتہ لوک سبھا انتخابات کو انسانی تاریخ کا سب سے بڑے جمہوری انتخابی عمل قرار دیتے ہوئے اسکے کامیاب انعقاد پر چیف الیکشن کمشنر اور انکے دو ساتھیوں کو مبارکباد دی۔ ساتھ ہی انہوں نے پورے ملک کی طرف سے الیکشن کمیشن، اس کے افسران اور اہلکار، انتخابی مہم اور ووٹنگ کے انتظام میں شامل افراد، مبصرین، سکیورٹی اداروں اور پولیس کے ساتھ ساتھ مرکزی و ریاستی حکومتوں کی کوششوں کو بھی سراہا، اسکے علاوہ انہوں نے ملک کے تمام ووٹرز کی بھی قدردانی کی جنہوں نے بڑی تعداد میں اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔