چندر بابو نائيڈو نے آندھرا پردیش کے وزیر اعلی کی حیثیت سے حلف اٹھالیا
Jun ۱۲, ۲۰۲۴ ۱۵:۳۷ Asia/Tehran
چندر بابو نائيڈو نے ہندوستان کی جنوبی ریاست آندھرا پردیش کے وزیر اعلی کے طور پر حلف اٹھالیا ہے۔
سحر نیوز/ ہندوستان: ہندوستانی میڈيا کے مطابق چندرابابو نائیڈو کے ساتھ، پون کلیان اور نارا لوکیش نے بھی حلف لیا۔
وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ بھی اس موقع پر وہاں موجود تھے جبکہ تلگو دیشم پارٹی (ٹی ڈی پی) کے سربراہ چندرابابو نائیڈو کے بھائی اور ساؤتھ کے سپر اسٹار چرنجیوی اور رجنی کانت بھی حلف برداری کی تقریب میں موجود تھے۔
یہ تقریب وجے باڑہ شہر کے مضافات میں آئی ٹی پارک میدان میں منعقد ہوئی۔
چندرابابو کی کابینہ میں تیرہ او سی، سات بی سی، دو ایس سی، ایک ایس ٹی اور ایک مسلمان کو جگہ دی گئی ہے۔ نائیڈو پہلی بار انیس سو پچانوے میں غیر منقسم آندھرا پردیش کے وزیر اعلیٰ بنے اور مسلسل دو میعادوں تک اس عہدہ پر فائز رہے۔