Jun ۲۳, ۲۰۲۴ ۱۶:۲۳ Asia/Tehran
  • پرینکا گاندھی کی نریندر مودی حکومت پر کڑی نکتہ چینی

پرینکا گاندھی نے این ای ای ٹی پیپر لیک معاملے میں نریندر مودی حکومت پر سخت حملہ کیا ہے۔

سحر نیوز/ ہندوستان: کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے آج سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنا سخت ردعمل دیا۔ انہوں نے لکھا کہ ملک کے قابل نوجوان بی جے پی کی بدعنوانی سے لڑنے میں اپنا سب سے قیمتی وقت اور توانائی ضائع کر رہے ہیں اور مودی جی صرف تماشا دیکھ رہے ہیں۔

پرینکا گاندھی نے حالیہ دنوں میں لیک ہونے والے پیپر کا ذکر کرتے ہوئے مودی حکومت پر حملہ بھی کیا ۔ پرینکا نے لکھا، " نیٹ یوجی پیپر لیک ہوا، نیٹ پی جی امتحان ملتوی ہوا نیٹ کے امتحان کو کالعدم قرار دے دیا گیا آج ملک کے سب سے بڑے امتحانات کی یہ حالت ہے۔"

پرینکا گاندھی نے مزید کہا کہ بی جے پی کے دور حکومت میں پورا تعلیمی ڈھانچہ مافیا اور بدعنوان لوگوں کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ حکومت نے پیپرلیک معاملات کے آنے کے بعد نیٹ پی جی کے امتحان کو بھی جو اتوار کو ہونے والے تھے ایک دن پہلے اچانک ملتوی کردیئے جس سے طلبا میں مایوسی پائی جا رہی ہے جبکہ نیٹ یوجی کے طلبا پیپر لیک معاملے پر پورے ملک میں احتجاج کر رہے ہیں۔

ٹیگس