Jun ۲۵, ۲۰۲۴ ۰۹:۳۲ Asia/Tehran
  • ہندوستان: تامل ناڈو میں زہریلی شراب پینے سے مرنے والوں کی تعداد میں اضافہ

ہندوستان میں کچی زہریلی شراب پینے سے اب تک مرنے والوں کی تعداد ستاون تک پہنچ گئی ہے جبکہ ایک سو سترہ افراد اسپتال میں زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا ہیں۔

سحرنیوز/ہندوستان: ہندوستانی میڈیا رپورٹ کے مطابق تامل ناڈو میں درجنوں افراد اسپتالوں میں داخل ہیں، گزشتہ روز تامل ناڈو کے وزیر اعلی ایم کے اسٹالن نے کہا تھا کہ مقامی طور پر تیار کردہ اس غیر قانونی شراب میں زہریلی میتھانول کی آمیزش پائی گئی جو ہلاکتوں کا سبب بنی۔
خبر کے مطابق گزشتہ ہفتے جنوبی ریاست تامل ناڈو کے ضلع کالا کوریچی میں سینکڑوں لوگوں نے مقامی طور پر تیار کردہ شراب پی جس میں میتھانول ملایا گیا تھا۔ بھارت میں ہر سال سینکڑوں لوگ گلی محلوں میں تیار کی جانے والی سستی الکحل پینے سے مرجاتے ہیں۔
ہلاکتوں کی اطلاعات سامنے آنے کے بعد پولیس بھی حرکت میں آگئی اور کچی شراب بیچنے والےچار افراد کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے دو سو لیٹر الکحل برآمد کرلیا ہے جب کہ واقعے کے بعد فوری کارروائی کرتے ہوئے دس افسران کو بھی معطل کردیا گیا ہے۔

ٹیگس