Jun ۲۷, ۲۰۲۴ ۱۹:۵۳ Asia/Tehran
  • ہندوستانی صدر کے خطاب کے دوران کیجریوال کی گرفتاری کے خلاف مظاہرہ

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے ہندوستانی صدر کے خطاب کے دوران عام آدمی پارٹی کے ارکان پارلیمنٹ نے، پارلیمنٹ ہاؤس کمپلیکس میں اروند کیجریوال کی گرفتاری کے خلاف مظاہرہ کیا۔

سحر نیوز/ ہندوستان: ہندوستانی میڈیا کے مطابق احتجاج کرنے والے عام آدمی پارٹی کے ارکان پارلیمنٹ کا کہنا تھا کہ دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کی گرفتاری غلط ہے۔

ای ڈی اور سی بی آئی کی کارروائی کے خلاف ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھائے، ان ارکان پارلیمنٹ نے آمریت نہیں چلے گی، کیجریوال کو رہا کرو جیسے نعرے لگائے۔ احتجاج میں شامل لوگوں کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت کے اقدامات، ایمرجنسی سے بھی زیادہ آمریت کو ظاہر کرتے ہیں

دہلی کے وزیراعلی اروند کیجری وال کی اہلیہ نے بھی سی بی آئی کے ذریعے کیجری وال کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ کھلی آمریت ہے۔ عام آدمی پارٹی نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے صدر کے خطاب کا بائیکاٹ بھی کیا۔

ٹیگس