Jun ۳۰, ۲۰۲۴ ۱۵:۱۸ Asia/Tehran
  • ہندوستان: سنسکرت کو روز مرہ کی زبان میں تبدیل کئے جانے پر تاکید

ہندوستان کے وزیر ا‏عظم نریندر مودی نے تیسری بار وزیر اعظم کا عہدہ سنبھالنے کے بعد اپنے پہلے من کی بات پروگرام میں سنسکرت کو روز مرہ کی زبان میں تبدیل کئے جانے پر زور دیا ہے۔

سحر نیوز/ ہندوستان: نئی دہلی سے موصولہ رپورٹ کے مطابق ہندوستان کے وزیر ا‏عظم نریندر مودی نے آل انڈیا ریڈیو پر من کی بات پروگرام میں اپنی گفتگو کا آغاز سنسکرت کے چند جملوں سے کیا ۔ انھوں نے کہا کہ تیس جون کو آل انڈیا ریڈیو کے سنسکرت پروگرام کے پچاس سال مکمل ہوگئے اس لئے میں نے اپنی گفتگو کا آغاز سنسکرت سے کیا ہے۔

ادھرہندوستان کی اپوزیشن پارٹی کانگریس نے تیسری بار مودی کے وزیراعظم بننے کے بعد پہلی بار ریڈیو پروگرام من کی بات میں عوامی مسائل پر کچھ نہ بولنے پر تنقید کی ہے۔

کانگریس پارٹی کے ترجمان پون کھیڑا نے کہا کہ توقع تھی کہ تیسری بار وزیراعظم بننے کے بعد پہلی من کی بات میں نریندرمودی عوامی مسائل پر بات کریں گے لیکن انھوں نے ایسا نہيں کیا ۔

قابل ذکر ہے کہ ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی نے تین ماہ کے وقفے کے بعد آل انڈیا ریڈیو پر اپنے ماہانہ من کی بات پروگرام میں گفتگو کی ہے۔

ٹیگس