Aug ۰۳, ۲۰۲۴ ۱۰:۳۵ Asia/Tehran
  • ہندوستان: منی پور میں پھر سے فسادات نے سر اٹھا لیا

ہندوستان کی ریاست منی پور میں تشدد ختم ہونے کا نام نہیں لے رہا ہے اور امن معاہدہ ہو جانے کے بعد پھر سے وہاں فسادات کی آگ بھڑک اٹھی ہے۔

سحرنیوز/ہندوستان: ہندوستانی میڈیا کے مطابق میتئی اور ہمار طبقہ کے نمائندے منی پور میں تشدد سے متاثرہ جریبام ضلع میں حالات بہتر کرنے اور امن بحالی کے لیے ساتھ مل کر کام کرنے پر متفق ہوئے تھے۔ آسام کے کچھار میں جمعرات کو سی آر پی ایف سہولت مرکز میں منعقد ایک میٹنگ میں آمنے سامنے کھڑے فریقین کے درمیان معاہدہ ہوا تھا۔
سبھی شریک طبقات کے نمائندوں نے اس دوران وعدوں پر مشتمل بیان جاری کیا اور اس پر سبھی نے دستخط بھی کیے۔ معاہدہ کے 24 گھنٹے کے اندر جریبام کے لال پانی گاؤں میں تشدد کا واقعہ پیش آیا جس نے ایک بار پھر تشویش میں اضافہ کر دیا ہے۔
گاؤں کے ایک گھر میں جمعہ کی شب مسلح افراد نے آگ لگا دی۔ ساتھ ہی گاؤں کو نشانہ بنا کر کئی راؤنڈ گولے داغے گئے اور گولیاں بھی چلائیں۔ واقعہ کے بعد سیکورٹی فورسز کو علاقے میں بھیجا گیا ہے۔

ٹیگس