کشمیر میں فوجی آپریشن 2 عسکریت پسند جاں بحق
Sep ۰۹, ۲۰۲۴ ۱۵:۴۷ Asia/Tehran
ہندوستان کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے نوشہرہ علاقے میں فوجی آپریشن میں دو عسکریت پسند جاں بحق ہو گئے۔
سحر نیوز/ ہندوستان: ہندوستانی فوج کی وائٹ نائٹ کور نے دعوی کیا کہ انٹیلی جنس ایجنسیوں اور جموں و کشمیر پولیس سے دراندازی کی ممکنہ کوشش کے بارے میں موصول ہونے والی اطلاعات کی بنیاد پر، ہندوستانی فوج نے نوشہرہ کے علاقے ’لام‘ میں دراندازی مخالف آپریشن 8 ستمبر کو آدھی رات کو شروع ہوا۔ اس کارروائی میں دو عسکریت پسند مارے گئے اور بھاری مقدار میں ہتھیار برآمد کر لیے گئے ہیں۔
فوج نے دعوی کیا کہ جموں میں مارے گئے عسکریت پسندوں کا تعلق لشکر طیبہ سے ہے اور ان کے قبضے سے اے کے 47 سمیت کئی جدید ہتھیار برآمد ہوئے ہیں ۔