Sep ۲۴, ۲۰۲۴ ۱۶:۰۲ Asia/Tehran
  • ہندوستان کے زیر انتظام جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات کے دوسرے مرحلے کی تشہیراتی مہم ختم

ہندوستان کے زیر انتظام جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات کے دوسرے مرحلے کی تیاری مکمل ہوگئی ہے اور تشہیراتی مہم ختم ہوگئی ہے۔

سحر نیوز/ ہندوستان: ہندوستان کے زیر انتظام جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں کل بدھ کو چھے اضلاع میں چھبیس نشستوں کے لئے پولنگ ہو گی ۔ ان میں سے پندرہ نشستیں وادی کشمیر میں اور گیارہ نشستیں جموں میں ہیں۔

یاد رہے کہ ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں دفعہ تین سو ستر ختم کئے جانے کے بعد پہلی بار اسمبلی انتخابات ہو رہے ہیں ۔ پہلے مرحلے میں اٹھارہ ستمبر کو پولنگ ہوئی تھی جس میں ٹرن آؤٹ اکسٹھ فیصد بتایا جاتا ہے۔

انتخابات کے دوسرے مرحلے میں سابق وزیر اعلیٰ اور نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ بڈگام اور گاندربل ، دو نشستوں پر الیکشن لڑ رہے ہیں ۔

ہندوستان کے زیر انتظام جموں و کشمیر میں ایک دہائی بعد ہونے والے اسمبلی انتخابات کے حوالے سے بتایا جاتا ہے کہ سیاسی جماعتوں کے علاوہ عوام ميں بھی کافی جوش و خروش ہے اور ریاست کی تاریخ میں پہلی بار ہے جب کسی بھی جماعت اور تنظیم کی جانب سے الیکشن کے بائیکاٹ کی کال نہیں دی گئی ہے۔

ٹیگس