ہندوستان کی ریاست ہریانہ میں اسمبلی انتخابات
Oct ۰۵, ۲۰۲۴ ۱۷:۳۱ Asia/Tehran
ہندوستانی ریاست ہریانہ کی نوے رکنی اسمبلی کے لئے سبھی حلقوں میں ہندوستان کے معیاری وقت کے مطابق صبح سات بجے پولنگ شروع ہوئی جو شام چھے بجے تک جاری رہی۔
سحر نیوز/ ہندوستان: ہندوستانی میڈیا کی رپورٹوں کے مطابق ریاست ہریانہ میں ایک ہی مرحلے میں ووٹنگ ہوئی ۔ ہریانہ کے الیکشن کمیشن کے مطابق ریاستی اسمبلی کی، نوے نشستوں کے لئے دس ہزار اکتیس امیدوار میدان ميں تھے جن میں نو سو تیس مرد اور ایک سو ایک خواتین ہیں۔
بتایا گیا ہے کہ انتخابات ميں دیگر سیاسی جماعتوں نے بھی اپنے امیدوار میدان میں اتارے لیکن اصل مقابلہ حکمراں بھارتیہ جنتا پارٹی اور حزب اختلاف کانگریس کے درمیان ہے۔