Oct ۱۷, ۲۰۲۴ ۱۶:۰۸ Asia/Tehran
  • نیوزی لینڈ کے سامنے ہندوستانی ٹیم 46 رنز پر ڈھیر

بنگلورو ہند نیوزی لینڈ پہلے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں ہندوستان کی پوری ٹیم چھالیس رنز پر ڈھیر ہوگئی ۔

سحر نیوز/ ہندوستان: بنگلورو میں ہندوستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلے جارہے پہلے ٹیسٹ کے دوسرے دن ویراٹ کوہلی سمیت ہندوستان کے پانچ بلے باز صفر پر آؤٹ ہوگئے ۔ ہندوستان کی پوری ٹیم چھیالیس رن پر ہی آؤٹ ہوگئی ۔

نیوزی لینڈ کے فاسٹ بولر میٹ ہینری نے اکیلے پانچ ہندوستانی بلے بازوں کو آؤٹ کیا۔

ہوم گراؤنڈ پر ہندوستانی ٹیم کا یہ کمترین اسکور بتایا جاتا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ بنگلورو میں ہندوستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن بارش کی وجہ سے کھیل نہيں ہوسکا تھا اور آج پوری ہندوستانی ٹیم چھیالیس رنز پر ہی ڈھیر ہوگئی ۔

ٹیگس