ہندوستان کا ہائپر سونک میزائل کا کامیاب تجربہ
Nov ۱۷, ۲۰۲۴ ۱۴:۵۷ Asia/Tehran
ہندوستان کو ہائپر سونک میزائل کے تجربے میں بڑی کامیابی ملی ہے۔
سحر نیوز/ ہندوستان: ہندوستان نے طویل فاصلے تک مار کرنے والے ہائپر سونک میزائل کے فلائٹ ٹرائل کا کامیابی سے انعقاد کیا۔ بتایا جاتا ہے کہ یہ ٹیسٹ اوڈیشہ کے ساحلی علاقے میں واقع اے پی جے عبدالکلام جزیرے پر کیا گیا تھا۔
حکام نے بتایا کہ میزائل کا تجربہ سنیچر کے روز کیا گیا۔
دوسری جانب وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے ایک پوسٹ میں کہا ہے کہ اب ہندوستان ان منتخب ممالک میں شامل ہو گیا ہے جنہوں نے یہ انتہائی اہم ٹیکنالوجی تیار کی ہے۔