Dec ۱۱, ۲۰۲۴ ۱۸:۰۹ Asia/Tehran
  • ہندوستانی پارلیمنٹ میں حزب حاکم اور حزب اختلاف کے اراکین کے درمیان زبردست تکرار

ہندوستانی پارلیمنٹ میں حکمراں اور حزب اختلاف کی جماعتوں کے اراکین کے درمیان زبانی لڑائی کا سلسلہ جاری ہے۔

سحر نیوز/ ہندوستان: نئی دہلی سے ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق ہندوستانی پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں ہنگاموں کا سلسلہ آج بھی جاری رہا۔ اس رپورٹ کے مطابق ایوان بالا راجیہ سبھا میں آج مسلسل تیسرے دن وقفہ صفر کی کارروائی نہ چل سکی۔ راجیہ سبھا کے چیئر مین جگدیش دھنکڑ نے جیسے ہی وقفہ صفر کے آغاز کا اعلان کیا، حزب اختلاف کے اراکین نے نعرے بازی شروع کردی جس کے بعد حزب حاکم اور حزب اختلاف کے اراکین کے درمیان زبردست تکرار شروع ہوگئی۔ ہنگامہ بڑھنے کے بعد چیئرمین راجیہ سبھا نے کارروائی اجلاس ملتوی کئے جانے کا اعلان کردیا۔

راجیہ سبھا کے چیئر مین جگدیش دھنکڑ

یاد رہے کہ ہندوستان میں حزب اختلاف کے اراکین اڈانی مالی گھپلے اور بعض دیگر معاملات پر دونوں ایوانوں میں جامع بحث کا مطالبہ کررہے ہیں۔ حزب اختلاف کے اراکین، اسی کے ساتھ حکومت پر تاجر اڈانی کو بچانے کی کوششوں کا الزام لگاتے ہیں اور ان کا مطالبہ ہے کہ اڈانی گروپ کی مالی بدعنوانیوں کے معاملات کے لئے مشترکہ پارلیمانی تحقیقاتی کمیٹی بنائی جائے۔

 

ٹیگس