مہنگائی نے عوام کا جینا دوبھر کر دیا ہے: راہل گاندھی
Dec ۲۴, ۲۰۲۴ ۱۱:۵۷ Asia/Tehran
کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ مہنگائی نے عوام کا بجٹ خراب کر دیا ہے اور حکومت کمبھ کرن کی نیند سورہی ہے۔
سحرنیوز/ہندوستان: ہندوستانی میڈیا کے مطابق کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے مہنگائی کا مسئلہ اٹھاتے ہوئے حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ ضروری اشیاء کی قیمتیں قابو سے باہر ہوتی جارہی ہیں اور حکومت سو رہی ہے۔راہل گاندھی نے سبزی منڈی جا کر لوگوں سے بات کی اور ان سے کہا کہ حکومت مہنگائی پر قابو نہیں پا رہی ہے جس کی وجہ سے عام آدمی کا جینا مشکل ہو گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ لہسن کی قیمت پہلے 40 روپے تھی، آج 400 روپے ہے۔ بڑھتی ہوئی مہنگائی نے عام آدمی کا کچن بجٹ خراب کر دیا ہے۔ حکومت کمبھ کرن کی طرح سو رہی ہے۔