Dec ۲۵, ۲۰۲۴ ۱۱:۲۵ Asia/Tehran
  • ہندوستان:  کانگریس کے 26 امیدواروں کی دوسری فہرست جاری

ہندوستان میں کانگریس نے دہلی میں ہونے والے آئندہ اسمبلی انتخابات کے لیے اپنے 26 امیدواروں کی دوسری فہرست جاری کر دی ہے۔


سحرنیوز/ہندوستان:  کانگریس پارٹی کے جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال نے ایک بیان میں کہا کہ پارٹی کی مرکزی الیکشن کمیٹی کی میٹنگ میں امیدواروں کے ناموں کو منظوری دی گئی۔
پارٹی نے رٹھالہ سے سوشانت مشرا، منگول پوری سے ہنومان چوہان، شکور بستی سے ستیش لوتھر، تری نگر سے ستیندر شرما، مٹیا محل سے عاصم احمد خان، موتی نگر سے راجندر نامدھاری، مادی پور سے جے پی پنوار، راجوری گارڈن سے دھرم پال چنڈیلا ، اتم نگر سے مکیش شرما، مٹیالہ سے رگھوندر شوکین، بجواسن سے دیویندر سہراوت، دہلی کینٹ سے پردیپ کمار اپمانیو، راجندر نگر سے ونیت یادو، جنگپورہ سے فرہاد سوری، مالویہ نگر سے جتیندر کمار کوچر، مہرولی سے پشپا سنگھ، دیولی سے راجیش چوہان، سنگم وہار سے ہرش چودھری، ترلوک پوری سے امردیپ، کونڈلی سے اکشے کمار، لکشمی نگر سے سمیت شرما، کرشنا نگر سے گروچرن سنگھ راجو، سیما پوری سے راجیش للوتھیا، بدر پور سے حاجی محمد اشراق خان، گوکل پور سے پرمود کمار جینت اور کراول نگر سے پی کے مشرا کو میدان میں اتارا ہے۔
اس کے ساتھ ہی پارٹی نے اب تک 47 امیدواروں کے نام جاری کیے ہیں۔ اس سے قبل 21 امیدواروں کی پہلی فہرست جاری کی گئی تھی۔

 

 

ٹیگس