Dec ۳۰, ۲۰۲۴ ۱۱:۱۳ Asia/Tehran
  • حکومت طلباء پر مسلسل ظلم  ڈھا رہی ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے کہا ہے کہ بہار میں حکومت طلباء کی بات سننے کے بجائے ان پر مسلسل ظلم کر رہی ہے۔

سحرنیوز/ہندوستان:  ہندوستانی میڈیا کے مطابق کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے کہا ہے کہ بہار میں اپنے جائز مطالبات کے لیے آواز اٹھانے والے طلبا کی بات سننے کے بجائے حکومت ان پر مسلسل ظلم وستم کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ بہار میں پیپر لیک ہو رہے ہیں۔ امتحانات میں بدعنوانی ہو رہی ہے اور دھوکہ دہی کی جا رہی ہے، جب طلبا اس کے خلاف آواز اٹھاتے ہیں تو اس زبردست سردی میں ان پر پانی کی بوندیں پھینک کر ظلم کیا جا رہا ہے۔محترمہ واڈرا نے کہا کہ بہار میں تین دن کے اندر دوسری بار طلبا پر ظلم کیا گیا۔ امتحانات میں بدعنوانی اور دھوکہ دہی کو روکنا حکومت کا کام ہے، لیکن بدعنوانی روکنے کےبجائے طلبا کو آواز اٹھانے سے روکا جا رہا ہے۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ اس کڑاکے کی سردی میں نوجوانوں پر پانی کی بوندیں پھینکنا اور لاٹھی چارج کرنا غیر انسانی عمل ہے۔

ٹیگس