ہندوستان: کانگریس نے حکومت کے جی ایس ٹی کو دہشت گرد قرار دے دیا
Jan ۰۹, ۲۰۲۵ ۱۰:۵۴ Asia/Tehran
کانگریس پارٹی نے حکومت کے گڈس اینڈ سرویس ٹیکس (جی ایس ٹی) کو دہشت گرد قرار دیتے ہوئے اس کے کے خلاف محاذ کھول دیا ہے ۔
سحرنیوز/ہندوستان: ہندوستانی میڈیا کے مطابق کانگریس کے کمیونیکیشن ڈپارٹمنٹ کے سربراہ پون کھیڑا نے جمعرات کو ایکس پوسٹ میں لکھا ہے کہ آج دوپہر 12 بجے پارٹی کے 12 لیڈر ملک کے 12 شہروں میں پریس کانفرنس کے ذریعے جی ایس ٹی کی دہشت کو بے نقاب کریں گے اور وہ ملک کے مختلف علاقوں میں پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے۔