Jan ۲۱, ۲۰۲۵ ۱۲:۴۹ Asia/Tehran
  • راہل گاندھی کی جانب سے مودی حکومت پر عام آدمی کےاستحصال کا  الزام

لوک سبھا میں اپوزیشن کے رہنما راہل گاندھی نے مودی حکومت کی پالیسیوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے محنت عام آدمی کرتا ہے لیکن اس کا فائدہ کوئي دورسرا اٹھاتا ہے۔

سحرنیوز/ہندوستان:  ہندوستانی میڈیا کے مطابق لوک سبھا میں اپوزیشن کے رہنما راہل گاندھی نے حکومت کی ترقیاتی پالیسیوں پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ مودی حکومت کی پالیسیوں میں محنت عام آدمی کرتا ہے جبکہ اس کا فائدہ کوئی اور اٹھاتا ہے۔ مسٹر گاندھی نے منگل کو کہا کہ مودی جی کے وکست بھارت کی حقیقت " محنت آپ کی، منافع کسی اور کا" ہے۔ راہل گاندھی کا مزید کہنا تھا کہ مینوفیکچرنگ سیکٹر کی معیشت میں حصہ داری 60 سال کی سب سے نچلی سطح پر آ گئی ہے۔ اس وجہ سے لوگوں کو روزگار کے لیے جدوجہد کرنی پڑ رہی ہے۔ زراعت کے شعبے میں حکومت کی غلط پالیسیوں نے کسان اور کھیت مزدور کی حالت خراب کر دی ہے۔ وہ بمشکل اپنی گزر بسر کر پا رہے ہیں۔ پچھلے پانچ سال میں مزدوروں کی حقیقی آمدنی یا تو مستحکم ہے یا کم ہوئی ہے۔

 

 

ٹیگس