ہندوستان: بی جے پی جماعت ستر رکنی اسمبلی میں سینتالیس نشستوں پر قبضہ جمانے میں کامیاب
دہلی کی ریاستی اسمبلی کے نتائج سامنے آ گئے ہیں اور بی جے پی اپنے دیگر حریفوں کو شکست دیتے ہوئے اقتدار پر قبضہ جمانے میں کامیاب ہو گئی ہے۔
سحرنیوز/ہندوستان: دہلی سے موصولہ رپورٹوں کے مطابق ان انتخابات میں دہلی کی حکمراں جماعت عام آدمی پارٹی کو سخت شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ سامنے آنے والے نتائج کے مطابق بی جے بی جماعت ستر رکنی اسمبلی میں سینتالیس نشستوں پر قبضہ جمانے میں کامیاب رہی جبکہ دہلی کی حکمراں جماعت عام کو صرف تیئیس نشستیں ہی مل پائیں۔ عام پارٹی کے چیف اروند کیجریوال بھی اپنے حلقے میں کامیاب نہ ہو سکے اور بی جے پی کے پرویش ورما نے انہیں چار ہزار ووٹوں سے شکست دی۔ تاہم وزیر اعلیٰ دہلی آتشی اپنے حلقے میں کامیاب ہو گئیں انتخابات میں کانگریس کو کوئی بھی نشست نہیں ملی۔ اسمبلی انتخابات میں جماعت کی کامیابی کے بعد وزیر اعظم مودی نے اپنے تہنیتی پیغام میں دہلی کے عوام کا شکریہ ادا کیا ہے۔
انہوں نے اپنی ایکس پوسٹ میں اس کامیابی کو تاریخی بتایا اور ہمہ جہتی ترقی کی یقین دہانی کرائی۔ قابل ذکر ہے کہ ریاست دہلی میں بی جے پی کی چھبیس سال کے بعد اقتدار میں واپسی ہوئی ہے۔