عام آدمی پارٹی کی شکست کے بعد وزیراعلی آتشی مارلینا نے دیا استعفی
Feb ۰۹, ۲۰۲۵ ۱۷:۲۷ Asia/Tehran
دہلی کے اسمبلی انتخابات میں عام آدمی پارٹی کی شکست کے بعد وزیراعلی آتشی نے استعفی دے دیا ہے۔
سحرنیوز/ہندوستان: ہندوستانی میڈیا کے مطابق دہلی کی وزیر اعلی آتشی مارلینا نے ایک روز قبل پارٹی کی شکست کے بعد دہلی کے لفٹیننٹ گورنر وی سکسینا سے ملاقات کی اور انہیں اپنا استعفی پیش کردیا ہے - دہلی کے ایل جی نے دہلی کی ساتویں قانون ساز اسمبلی بھی تحلیل کردی ہے واضح رہے کہ پانچ فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات کے نتائج کا اعلان کل سنیچر آٹھ فروری کو کیا گیا جس میں بھارتیہ جنتا پارٹی نے ستر میں سے اڑتالیس سیٹوں کی واضح اکثریت حاصل کرلی اور اس طرح وہ ستائیس سال بعد دوبارہ دہلی میں حکومت بنانے جارہی ہے بھارتیہ جنتا پارٹی کے نومنتخب اراکین نے بھی آج دہلی کے لیفٹننٹ گورنر سے ملاقات کی اور دہلی میں حکومت بنانے کا دعوی پیش کیا۔