ہندوستان: گیانیش کمار نئے چیف الیکشن کمشنر مقرر
Feb ۱۸, ۲۰۲۵ ۱۳:۰۰ Asia/Tehran
ہندوستان کی وزارت قانون نے پیر کی شب ایک نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے مسٹر گیانیش کمار کی بطور چیف الیکشن کمشنر تقرری کا اعلان کیا۔
سحرنیوز/ہندوستان: ہندوستان کی حکومت نے پیر کو گیانیش کمار کو نیا چیف الیکشن کمشنر مقرر کر دیا۔ وزارت قانون کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق، وہ چھبیس جنوری دوہزار انتیس تک اپنے عہدے پر برقرار رہیں گے۔
مسٹر گیانیش کمار 19 فروری کو موجودہ چیف الیکشن کمشنر راجیو کمار سے عہدہ سنبھالیں گے۔ مسٹر راجیو کمار منگل یعنی 18 فروری کو ریٹائر ہو رہے ہیں۔
دوسری جانب لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہل گاندھی نے اس تقرری کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ کمیٹی کی ساخت غیر متوازن ہے۔