ہندوستان: دہلی کی صوبائی حکومت کی تقریب حلف برداری
Feb ۲۰, ۲۰۲۵ ۰۹:۴۸ Asia/Tehran
بھارتیہ جنتا پارٹی ستائیس سال کے بعد آج دہلی کی صوبائی حکومت کی باگ ڈور سنبھالنے جارہی ہے آج شالیمار باغ سے ایم ایل اے ریکھا گپتا دہلی کے وزیر اعلیٰ کے عہدے کا حلف لیں گیں ان کے ساتھ چھے دیگر وزراء حلف لیں گے۔
سحرنیوز/ہندوستان: ریکھا گپتا دہلی کی اگلی وزیر اعلیٰ ہوں گی۔ بی جے پی نے بدھ کی شام انہیں دہلی کی وزیر اعلی کے طور پر اعلان کیا۔ وہ شالیمار باغ سیٹ سے پہلی بار ایم ایل اے منتخب ہوئی ہیں۔
بی جے پی لیجسلیچر پارٹی میٹنگ میں ریکھا گپتا کو متفقہ طور پر لیڈر منتخب کیا گیا۔ وزیر اعلیٰ اور ان کی کابینہ کی 20 فروری کو رام لیلا میدان میں حلف برداری تقریب ہوگی۔ وزیر اعظم نریندر مودی، مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ اور این ڈی اے کی حکومت والی ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ تقریب حلف برداری میں شرکت کریں گے۔