Feb ۲۳, ۲۰۲۵ ۱۰:۵۸ Asia/Tehran
  • سیکڑوں ہندوستانی واٹس اپ صارفین کے اکاؤنٹ بند

سوشل میڈیا پلیٹ فارم واٹس ایپ نے ہندوستان میں ایک ماہ کے دوران چوراسی لاکھ سے زائد واٹس ایپ اکاؤنٹس بند کردیے۔

سحرنیوز/ہندوستان: میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ کارروائی واٹس ایپ کی پیرنٹ کمپنی میٹا کی طرف سے جعلی سرگرمیوں کے پیش نظر پلیٹ فارم کے غلط استعمال پر بڑھتے ہوئے خدشات کے جواب میں کی گئي ہے۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ چوبیس اگست میں واٹس ایپ کو دس ہزار سات سو سات صارفین کی جانب سے شکایات موصول ہوئیں جس میں سے ترانوے فیصد شکایات پر پلیٹ فارم کی جانب سے فوری کارروائی کی گئی۔ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہےکہ یہ اکاؤنٹس یکم اگست سے اکتیس اگست کے درمیان بند کیے گئے۔
دوسری جانب واٹس ایپ نے بتایا ہے کہ پابندی، صارفین کی جانب سے فراڈ اور مشکوک سرگرمیوں کی اطلاعات ملنے پر عمل میں لائی گئی جب کہ پابندی کا مقصد پلیٹ فارم کی سالمیت کے تحفظ کو مستحکم بنانا ہے۔

ٹیگس