Mar ۰۳, ۲۰۲۵ ۱۷:۵۶ Asia/Tehran
  • ہندوستان اور بیلجیئم کا انڈو پیسفک خطے میں دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال

ہندوستان اور بیلجیئم نے ہند بحرالکاہل خطے میں علاقائی سلامتی اور دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

سحرنیوز/ہندوستان:  ہندوستانی میڈیا کے مطابق ہندوستان کے وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے آج ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا کہ ان کی بیلجیئم کی شہزادی ایسٹرڈ اور وزیر دفاع تھیو فرینکن کے ساتھ تعمیری ملاقات ہوئی۔  مسٹر سنگھ نے کہا ہم نے علاقائی سلامتی سے متعلق امور اور انڈو پیسیفک میں دفاعی تعاون کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا۔ ہم نے دونوں ممالک کے درمیان دفاعی صنعتی تعاون کو بڑھانے کے طریقوں اور ذرائع پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

ٹیگس