ہندوستان: منی پور میں 33 ہتھیار جمع کئے گئے
ہندوستان کی ریاست منی پور میں عوام کی جانب سے اسلحہ حکام کے حوالے کئے جانے کا سلسلہ جاری ہے۔
سحرنیوز/ہندوستان: ہندوستان کی سرکاری خبررساں ایجنسی یو این آئی کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹے میں منی پور کے مختلف علاقوں میں عوام کی جانب سے مختلف قسم تینتس اسلحے جمع کرائے گئے۔
یاد رہے کہ ہندوستان کی فساد زدہ ریاست منی پور میں گورنر راج نافذ ہے اور گورنر نے عوام سے اسلحہ جمع کرانے کی اپیل کی ہے۔
منی پور کی ریاستی انتظامیہ نے رضا کارانہ طور پر اسلحہ جمع کرانے کے لئے چھے مارچ تک کی مہلت کا اعلان کیا ہے اور کہا ہے کہ اس کے بعد جن لوگوں کے پاس سے اسلحہ برآمد ہوگا ان کے خلاف قانون کے مطابق تعزیری کارروائی کی جائے گی۔
قابل ذکر ہے کہ ریاست منی پور میں کافی عرصے سے ہندو اور عیسائی قبائل کے درمیان فسادات اور بلوؤں کا سلسلہ جاری رہا ہے۔
منی پور پولیس نے اسی کے ساتھ عسکریت پسندوں کے خلاف کریک ڈاؤن میں گزشتہ چوبیس گھنٹے میں چورا چاند پور شہر میں یونائیٹیڈ کوکی نیشنل آرمی کے سبھی اراکین کو گرفتار کرلینے کا دعوی بھی کیا ہے۔