ہندوستان کی ریاست منی پور میں کریک ڈاؤن، اسلحہ جمع کرانے کا سلسلہ جاری
ہندوستان کی فساد زدہ ریاست منی پور میں عسکریت پسندوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری ہے۔
سحرنیوز/ہندوستان: ہندوستان کی سرکاری نیوز ایجنسی یو این آئی کے مطابق سیکورٹی اہلکاروں نے ریاست کے مختلف علاقوں میں عسکریت پسندوں کے خلاف کریک ڈاؤن میں مختلف عسکری تنظیموں سے تعلق رکھنے والے چار افراد کو گرفتار کیا ہے۔
منی پور پولیس نے بتایا ہے کہ ان عسکریت پسندوں کو دارالحکومت امپھال، ضلع ٹنگوپال اور ضلع کاک چنگ میں مسلح تنظیموں کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران گرفتار کیا گیا ہے۔ منی پور پویلس نے بتایا ہے کہ بلووں کے دوران پولیس اور دیگر سیکورٹی دستوں کے لوٹے گئے ہتھیاربرآمد کرنے کے لئے بھی ریاست گیر سطح پر چھاپے مارے جارہے ہیں۔ پولیس کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹے میں امپھال اور بعض دیگر علاقوں سے لوٹے ہوئے کچھ اسلحے برآمد ہوئے ہیں۔
یاد رہے کہ ہندوستان کی ریاست منی پور میں ایک لمبے عرصے تک ہندو اور عیسائی قبال کے درمیان بلووں اور فسادات کا سلسلہ جاری رہا اور بلووں پر قابو پانے میں ریاستی حکومت کی ناکامی کے بعد منی پور میں گورنر راج نافذ کردیا گیا ہے۔