Mar ۲۰, ۲۰۲۵ ۱۶:۳۶ Asia/Tehran
  • ہندوستان: لوک سبھا میں اپوزیشن کی نعرےبازی ، ایوان کی کارروائی دو بار ملتوی

ہندوستان کی لوک سبھا میں اپوزیشن کی نعرے بازی کی وجہ سے ایوان کی کارروائی دو بار ملتوی ہوگئی ۔

سحرنیوز/ہندوستان:  ہندوستانی میڈیا کے مطابق ایک بار کے التوا کے بعد جب ایوان کی کارروائی دوبارہ شروع ہوئی تو اپوزیشن اراکین نے نعرے بازی شروع کردی۔ دوبارہ کارروائی شروع ہونے پر اپوزیشن کے اراکین نے نعرے بازی کا سلسلہ جاری رکھا جس کے بعد مسٹر تینیٹی نے ایوان کی کارروائی 2 دوپہر دو بجے تک ملتوی کرنے کا اعلان کر دیا۔

قبل ازیں، صبح جیسے ہی ایوان کی کارروائی شروع ہوئی، اسپیکر اوم برلا نے کہا کہ ایوان احترام اور وقار کے ساتھ چلتا ہے اور تمام اراکین کو ضابطوں پر عمل کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اراکین کواپنا طرز عمل اور اخلاق اچھا رکھنا چاہیے۔ اوم برلا نے کہا کہ اپوزیشن اراکین نعرے لگائیں اور ٹی شرٹ پہن کر ایوان میں آئیں ، یہ مناسب نہیں ہے۔ ایوان وقار کے ساتھ چلے گا، چاہے کوئی بھی ہو، ایوان کی عزت و وقار کا احترام کرنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ ٹی شرٹ پہنے ہوئے اپوزیشن اراکین کے ایوان سے باہر جانے کے بعد ہی کارروائی چلے گی۔ اس کے بعد اسپیکر نے کہا کہ اپوزیشن اراکین ایوان کی کارروائی نہیں چلانا چاہتے اور انہوں نے ایوان کی کارروائی ملتوی کر دی۔

ٹیگس