Apr ۰۹, ۲۰۲۵ ۱۷:۱۷ Asia/Tehran
  • انتخابات میں ای وی ایم کا استعمال ایک فراڈ ہے : ملکارجن کھڑگے

کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نےای وی ایم ایک ’فراڈ‘ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت آہستہ آہستہ جمہوریت ختم کر رہی ہے۔

سحرنیوز/ہندوستان:  ہندوستانی میڈیا کے مطابق احمد آباد اجلاس کے دوسرے دن کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے اپنے خطاب میں مودی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئےای وی ایم کو ’فراڈ‘ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ پوری دنیا کے ترقی یافتہ ممالک ای وی ایم کو چھوڑ کر بیلٹ پیپر کی طرف چلے گئے ہیں اور کہیں بھی دنیا میں ای وی ایم نہیں ہے، صرف ہندوستان میں ہے۔ یہ سب فراڈ ہے۔ کھڑگے نے بی جے پی پر نشانہ لگاتے ہوئے کہا کہ ایسے طریقے ایجاد کر لیے ہیں جن سے صرف انہیں ہی فائدہ مل رہا ہے لیکن آنے والے وقت میں ملک کے نوجوان اٹھ کھڑے ہوں گے اور کہیں گے کہ ای وی ایم نہیں چاہیے کانگریس صدر نے اپنے خطاب میں امریکی ٹیرف کا معاملہ بھی پُرزور طور پر اٹھایا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ حکومت اس سنگین معاملے پر بحث کرنے سے گریز کر رہی ہے۔ کھڑگے نے کہا کہ امریکہ نے ہمارے خلاف چھبیس فیصد ٹیرف لگایا ہے لیکن حکومت نے پارلیمنٹ میں اس پر کوئی بحث نہیں ہونے دی۔

 

ٹیگس