-
ہندوستان: کروڑوں کا ٹیکس مگر پینے کا صاف پانی نایاب
Jan ۰۶, ۲۰۲۶ ۲۰:۵۸ہندوستان کے شہر اندور کے بعض علاقوں سے خوفناک تصویریں سامنے آئی ہیں جن میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ کروڑوں روپے ٹیکس ادا کرنے والے شہری، نالی کے درمیان سے گزرنے والی پائپ لائنوں اور کائی، زنگ لگے ٹینکروں کا پانی پینے پر مجبور ہیں۔
-
ہندوستان: کانگریس کا وزیر اعظم پر زبردست حملہ، ’ٹرمپ سے مودی اتنا ڈرتے کیوں ہیں؟
Jan ۰۵, ۲۰۲۶ ۱۹:۳۱وزیر اعظم مودی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کانگریس نے سوال کیا کہ ’’آخر خود کا پی آر مینٹین کرنے کے لیے اور ٹرمپ کو خوش کرنے کے لیے مودی ملک کا نقصان کیوں کر رہے ہیں؟‘‘
-
ہندوستان میں لاقانونیت عروج پر! شدت پسند ہندو تنظیموں کا کرسمس کا جشن منانے والوں پر حملہ، کانگریس نے مودی حکومت پر کی سخت تنقید
Dec ۲۵, ۲۰۲۵ ۱۰:۵۳کرسمس تہوار کے موقع پر ہندوستان کے مختلف حضوں میں شدت پسند ہندو تنظیموں نے عیسائی مذہب کے ماننے والوں پر حملہ کیا ہے۔ اس دوران کئی مقامات پر معصوم بچوں پر بھی حملے کئے جانے کی خبر ہے۔ ان تشدد کے واقعات پر اپوزیشن پارٹی کانگریس نے سخت تشویش کا اظہار کیا ہے۔
-
حکومت نے مہاتما گاندھی کو دوسری بار قتل کیا : کانگریس رہنما پی چدمبرم کا الزام
Dec ۲۱, ۲۰۲۵ ۲۰:۰۵کانگریس رہنما پی چدمبرم کی سخت تنقید، حکومت پر گاندھی کے قتل کا الزام
-
ہندوستان: مودی کے حکم پر صدارتی محل سے برطانوی فوجی افسران کی تصاویر ہٹادی گئی
Dec ۲۱, ۲۰۲۵ ۱۷:۰۴ہندوستان کے وزير اعظم نریندر مودی کے حکم پر صدارتی محل سے برطانوی فوجی افسران کی تصاویر ہٹادی گئی ہیں ۔
-
بی جے پی کے جھوٹے وعدوں کی کیلاش وجے ورگیہ نے کھولی پول!
Dec ۲۱, ۲۰۲۵ ۱۵:۴۶ہندوستان کی حکمراں بھارتیہ جنتا پارٹی کے ایک رہنما اور ریاست ایم پی کے وزير نے بڑے بڑے اور ناقابل عمل انتخابی وعدوں پر اپنی ہی جماعت کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔
-
کیا بی جے پی کی حکومت میں شیر بھی محفوظ نہیں ہیں؟ مدھیہ پردیش میں سال بھر میں 54 شیروں کی موت
Dec ۱۷, ۲۰۲۵ ۱۵:۲۰ہندوستان کے’ٹائیگر اسٹیٹ‘ مدھیہ پردیش میں گزشتہ ہفتے 6 شیروں کی موت درج کی گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی سال 2025 میں شیروں کی اموات کی کل تعداد 54 ہو گئی ہے۔ یہ 1973 میں پروجیکٹ ٹائیگر کے آغاز کے بعد کسی ایک سال میں اب تک کی سب سے زیادہ تعداد بتائی جارہی ہے۔
-
کیا پارلیمنٹ میں امت شاہ کا ’ووٹ چوری‘ پر دیا گیا جواب ان کی گھبراہٹ ظاہر کر رہا تھا؟ راہل- پرینکا نے کی سخت تنقید
Dec ۱۱, ۲۰۲۵ ۰۳:۰۰لوک سبھا میں ’انتخابی اصلاحات‘ پر بحث آج ختم ہو گئی۔ 2 دنوں تک چلی اس بحث کا جب مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ جواب دے رہے تھے، تو کچھ اپوزیشن لیڈران مایوس کے ساتھ ساتھ ناراض بھی نظر آئے۔ لوک سبھا میں حزب اختلاف کے قائد راہل گاندھی بھی ان لیڈران میں شامل ہیں، جو امت شاہ کے جواب سے مطمئن نہیں ہیں۔ انھوں نے اس سلسلے میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹ میں وزیر داخلہ امت شاہ کا ’ووٹ چوری‘ پر دیا گیا جواب ان کی گھبراہٹ ظاہر کر رہا تھا۔ ان کا جواب گھبرایا ہوا، دفاعی جواب ہے۔
-
ہندوستان، ایس آئی آر کے خاتمے اور الیکشن کیمشن کے انتخاب کی روش میں اصلاح کا مطالبہ
Dec ۰۹, ۲۰۲۵ ۱۸:۰۸ہندوستان کی اپوزیشن جماعتوں نے ایس آئی آر کے خاتمے اور الیکشن کمشنروں کی تقرری کے عمل میں تبدیلی کا مطالبہ کیا ہے
-
ہندوستان: وندے ماترم پر ممبر پارلیمنٹ سید آغا روح اللہ مہدی کی زبردست تقریر، حکمراں جماعت کے سوالوں کا جواب بھی قرآن کی روشنی میں دیا+ ویڈیو
Dec ۰۹, ۲۰۲۵ ۱۴:۰۳وندے ماترم پر ممبر پارلیمنٹ سید آغا روح اللہ مہدی کی زبردست تقریر سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے۔ انھوں نے ہندوستان کی حکمراں جماعت کے سوالوں کا جواب بھی قرآن کی روشنی میں دیا۔