Apr ۱۸, ۲۰۲۵ ۱۴:۴۶ Asia/Tehran
  • ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے ممتاز عالم دین محمد باقر الموسوی کا انتقال ہوگيا ہے

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے ممتاز عالم دین آغا محمد باقر الموسوی انتقال کرگئے۔

سحرنیوز/ہندوستان:  سری نگر سے ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق آغا محمد باقر الموسوی، سری نگر کے ایک اسپتال میں زیر علاج تھے۔ وہ جمعرات اور جمعے کی درمیانی رات اپنے خالق حقیقی سے جاملے۔ ان کے انتقال کی خبر پھیلتے ہی بڈگام میں ان کی رہائشگاہ پر بڑی تعداد میں عوام جمع ہو گئے اور پورا قصبہ غم و اندوہ میں ڈوب گیا۔ آغا محمد باقر الموسوی ہندوستان کے زير انتظام کشمیر کے قصبہ بڈگام کے معروف علمی خانوادے سے تعلق رکھتے تھے ۔ انہوں نے انیس سو بیاسی میں نجف اشرف سے واپس آنے کے بعد پوری زندگی خدمت دین میں گزار دی۔ ان کے انتقال پر مختلف مذہبی اور سیاسی حلقوں نے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

ٹیگس