پہلگام دہشت گردانے حملے کی تحقیقات کا آغاز
Apr ۲۹, ۲۰۲۵ ۱۱:۲۲ Asia/Tehran
ہندوستان کے قومی تحقیقاتی ادارے این آئی نے پہلگام دہشت گردانہ حملے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔
سحرنیوز/ہندوستان: ہندوستانی خبررساں ذرائع کے مطابق این آئی اے کے ترجمان نے بتایا ہے کہ مرکزی وزارت داخلہ کے حکم پر ایجنسی نے پہلگام دہشت گردانہ حملے کی تحقیقات اپنے ہاتھ میں لے لی ہیں۔ اس رپورٹ کے مطبق این آئی اے کی تحقیقاتی ٹیم پہلگام میں دہشت گردانہ حملے کی جگہ پہنچ گئی اور اس کے اراکین نے تفتیش شروع کردی ہے۔
اس رپورٹ کے مطابق این آئی اے کی تحقیقاتی ٹیم کے ارکان دہشت گردانہ حملے کے عینی شاہدین سے پوچھ گچھ اور دستاویزی ثبوت و شواہد جمع کرنے میں مصروف ہيں۔این آئی اے کے ترجمان نے بتایا ہے کہ این آئی اے کی تحقیقاتی ٹیم میں فارنسک اور دیگر ماہرین کو بھی شامل کیا گیا ہے۔