May ۲۵, ۲۰۲۵ ۱۸:۳۸ Asia/Tehran
  •  دہلی میں آل اںڈیا قومی تنظیم کا پروگرام ، مسلمانوں کے تئيں بی جے پی کی پالیسیوں پر تنقید

دہلی میں آل اںڈیا قومی تنظیم کے زیر اہتمام ایک پروگرام میں حزب اختلاف کے سینئر سیاستدانوں نے مسلمانوں کے حوالے سے بی جے پی حکومت کی پالیسیوں کو سخت ہدف تنقید بنایا۔

سحرنیوز/ہندوستان:دہلی میں نیشنل ایکزیکٹیو میٹ کے زیر عنوان آل انڈیا قومی تنظیم کے پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے طارق انور نے کہا کہ ملک ،ایک مخصوص طبقے کو نظر کرکے نظر انداز کرکے ترقی یافتہ نہيں بن سکتا۔

ان کا اشارہ مسلم طبقے کی طرف تھا۔

طارق انور نے جو آل انڈیا قومی تنظیم کے صدر بھی ہیں، کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے وزارت عظمی کا عہدہ سنبھالنے کے بعد لال قلعے کی فصیل سے "سب کا ساتھ سب کا وکاس" کا نعرہ دیا تھا لیکن بقول ان کے زمینی سچائی اس کے برعکس ہے۔

سینیئر کانگریسی رہنما، اور ایم پی راجیہ سبھا، ابھیشیک منو سنگھوی نے اس پروگرام سے خطاب میں حکومت کی پالیسیوں پر ‎سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ تنوع ہندوستان کی خصوصیت بھی ہے اور پہچان بھی۔

سابق رکن پارلیمنٹ ادیب احمد نے ملک کی حالت زار پر بولتے ہوئے کہا کہ ہندوستان کو قسطوں میں ڈوبتے ہوئے دیکھ رہے ہیں اور یہ ان کے بچپن کا ہندوستان نہیں ہے۔

معروف صحافی آشوتوش نے کہا کہ موجودہ دور میں لڑائی ہندو مسلم  کی لڑائی نہیں بلکہ ملک کے خلاف ہے۔

 

 

ٹیگس